25
اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)کینیڈا کی کنزرویٹو پارٹی کی مہم کی سابقہ منیجر، جینی برن، نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ وفاقی انتخابات میں اپنی جماعت کی انتخابی مہم کی قیادت نہیں کریں گی۔
اپریل 2025 میں ہونے والے انتخابات میں پارٹی کی مسلسل چوتھی شکست کے بعد، برن پر تنقید کی گئی تھی، اور بعض حلقوں نے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم، پارٹی کے رہنما پیئر پویلئیور نے ان کی حمایت کی ہے۔