کور کمانڈر ہاؤس حملے کی جے آئی ٹی تحقیقات مکمل،عمران خان مجرم قرار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جے آئی ٹی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ تیار کرلی۔

جناح ہاؤس حملہ کیس نمبر 96/23 میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت نامزد ملزمان کو مجرم قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

 دہشت گردی کے مقدمات،عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش، شامل تفتیش ہوگئے 

پولیس تفتیش میں بتایا گیا ہے کہ جناح ہاؤس واقعے میں نامزد ملزمان کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد ثابت ہوگیا، جناح ہاؤس حملہ اور نومبر کے دیگر واقعات باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے۔ تفتیش کے دوران ڈیجیٹل شواہد، موبائل ویڈیوز، کلوز سرکٹ فوٹیجز، موبائل رابطے ثابت ہوئے۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کا جے آئی ٹی کے سامنے بیان شواہد سے مطابقت نہیں رکھتا۔

مزید پڑھیں

جناح ہائوس پرحملےکی منصوبہ بندی پہلےسے زمان پارک میں کی گئی تھی،گرفتار ایک اور ملزم کا اعترافی بیان

جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے والے دیگر رہنماؤں کے بیانات بھی حقائق کے منافی ثابت ہوئے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے بلوائی سے رابطے بھی موبائل کال ریکارڈ میں ثابت ہوئے۔پی ٹی آئی رہنما ڈیجیٹل اور فرانزک شواہد کے سامنے سوالات کا صحیح جواب نہیں دے سکے۔کیس نمبر 96/23 کے علاوہ دیگر کیسز میں بھی پی ٹی آئی کی قیادت کو قصوروار پایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش،سوالوں کے جوابات دئیے

جیو فینسنگ رپورٹ میں حساس تنصیبات پر دس مقدمات میں نامزد اور گرفتار ملزمان کی موجودگی ثابت ہوئی۔تمام مقدمات کی تحقیقاتی رپورٹ جلد عدالت میں پیش کر دی جائے گی۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر، مراد سعید، علی امین گنڈا پور دہشت گردی سمیت 20 دفعات کے تحت درج مقدمے میں نامزد ملزمان ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔