جوبائیڈن امریکی تاریخ کے بد ترین صدر،کملا ہیرس کو شکست دینا زیادہ آسان ہے،ٹرمپ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  امریکی صدر جو بائیڈن کے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبرداری کے اعلان کے بعد ان کے مدمقابل امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں آئندہ صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اس ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔ ساڑھے تین سالوں میں ہم نے بحیثیت قوم بے پناہ ترقی کی ہے، آج امریکہ دنیا کی سب سے مضبوط معیشت ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کی دستبرداری کے بعد کملا ہیرس کے صدارتی امیدوار بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار ہونے کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔دوسری جانب ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ پر جو بائیڈن کے صدارتی دوڑ سے دستبرداری کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات میں نائب صدر کملا ہیرس کو شکست دینا زیادہ آسان ہے ، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کو امریکی تاریخ کا بدترین صدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو بائیڈن کے اردگرد موجود لوگ بشمول ان کے ڈاکٹرز اور میڈیا کے نمائندے جانتے ہیں کہ بائیڈن صدر بننے کے قابل نہیں ہیں۔

ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ لاکھوں لوگ سرحد عبور کر کے بغیر کسی چیک کے ہمارے ملک میں داخل ہو رہے ہیں، جن میں سے کئی جیلوں سے آئے ہیں، کچھ ذہنی اداروں سے ہیں، جب کہ بہت سے دہشت گرد بھی ہیں۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بائیڈن نے ملک کے ساتھ کیا کیا وہ سب نے دیکھا، یقیناً وہ خدمت کے قابل نہیں ہیں۔ ہم نے ان کے دور صدارت میں بہت کچھ برداشت کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔