اقتدار کی منتقلی کیلئے شامی گروپوں سے مل کر کام کریں گے،جو بائیڈن

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ باالآخر بشار الاسد حکومت کا خاتمہ ہو چکا، نہیں جانتے کہ بشار الاسد کہاں ہیں، سنا ہے وہ ماسکو میں ہیں،

بشار الاسد کو جوابدہ ہونا چاہیے۔وائٹ ہائوس میں خطاب میں بائیڈن نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی کے لیے شامی گروپوں سے مل کر کام کریں گے، شام کے پڑوسیوں کی حمایت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں علاقائی رہنمائوں سے بات کریں گے، امریکی حکام بھی بھیجیں گے۔صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ باغی گروپ کے لیڈر کے بیان کو نوٹ کیا ہے، ان کے قول وفول کا جائزہ لیں گے، شام میں خطرے اور غیر یقینی صورتحال کا لمحہ ہے۔واضح رہے کہ شامی اپوزیشن فورسز نے مختلف شہروں کے بعد دارالحکومت دمشق پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا اور صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہوکر ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com