اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو نشے کی حالت میں غیر قانونی طور پر آتشیں اسلحہ خریدنے کا مجرم قرار دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولیمنگٹن کی عدالت نے ہنٹر بائیڈن پر 2018 میں نشے کی حالت میں ہتھیار خریدنے اور جھوٹے بیان دینے کے تینوں الزامات کو برقرار رکھا۔تاہم عدالت نے ہنٹر بائیڈن کو سزا سنانے کے لیے ابھی تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 54 سالہ ہنٹر بائیڈن کو مقدمے میں درج 3 الزامات پر 15 سال قید ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں پہلی بار کسی موجودہ امریکی صدر کے بیٹے کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔اپنے بیٹے کی سزا پر ردعمل میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کو قبول کرتے ہیں اور عدالتی عمل کا احترام کرتے رہیں گے۔جو بائیڈن نے کہا کہ ہنٹر بائیڈن فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔
162