جو بائیڈن کا دورہ یوکرین ، مزید 500 ملین ڈالر فوجی امداد کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جو بائیڈن کا دورہ یوکرین ، مزید 500 ملین ڈالر فوجی امداد کا اعلان،۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پر روس کے حملے کے بعد امریکی صدر کا یوکرین کا یہ پہلا دورہ ہے۔

 جوبا ئیڈن  کے دورے کے موقع پر کیف میں فضائی بمباری کے سائرن بھی بجائے گئے تاہم خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کیف میں روسی میزائل یا بمباری کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔امریکی صدر کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب یوکرین پر روس کے حملے کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بائیڈن نے یوکرین کے صدارتی محل میں صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کی اور اپنی حمایت کا یقین دلایا۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر بائیڈن نے کہا کہ جب روس نے ایک سال قبل یوکرین پر حملہ کیا تھا تو پیوٹن کا خیال تھا کہ یوکرین کمزور ہے اور مغرب تقسیم ہے، اس لیے ہم تباہ ہوسکتے ہیں، لیکن وہ بہت غلط تھے۔

اس موقع پر امریکی صدر نے یوکرین کے لیے 500 ملین ڈالر کے نئے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کیا۔جو بائیڈن نے کہا کہ یوکرین کو ملنے والی نئی فوجی امداد میں ہلکے متعدد راکٹ لانچر شامل ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر کے ساتھ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں پر بات چیت کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جو بائیڈن کا دورہ یوکرین کے شہریوں کی حمایت کی ایک اہم علامت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔