سموگ کے مستقل حل کے لیے مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے،مریم نواز

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)صوبہ پنجاب میں چیف منسٹر کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام شروع ہو گیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ سموگ کے مستقل حل کے لیے مشترکہ اقدامات کرنا ہوں گے، نوجوان گریجویٹس سموگ فری پنجاب انیشیٹو کے تحت کمیونٹی سروس کی منفرد خدمات سرانجام دیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ گزشتہ 2 سال میں ڈگری مکمل کرنے والے گریجویٹ درخواست دے سکتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت انٹرنز کو ماہانہ 25 ہزار وظائف د ئیے جائیں گے۔ کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرنشپ پروگرام کمیونٹی سروس اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کلائمیٹ لیڈرشپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام میں 20 جولائی 2024 تک رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے۔ انٹرن شپ مکمل کرنے والے 18 سے 25 سال کے نوجوانوں کو کمیونٹی سروس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ کمیونٹی سروس سرٹیفکیٹ محکمہ تحفظ ماحولیات اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے دیا جائے گا۔
مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سموگ کے سنگین مسئلے کے حل کے لیے حکومت کا ساتھ دیں، گاڑیوں اور فیکٹریوں سے دھوئیں کے اخراج کو کم کریں اور زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔ پلاسٹک کا استعمال کم کیا جائے اور فصل کی باقیات کو جلانے سے گریز کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج ہم اپنے ماحول کو صاف رکھنے کی کوشش نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com