صحافی اور اینکر پرسن عمران ریاض خان کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عمران ریاض خان کے وکیل میاں علی اشفاق نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران ریاض کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کو لاہور ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا، ان کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی اے کی گرفتاری کے خلاف قانون موجود ہے، جوڈیشل فورم پر اس کا مقابلہ کریں گے۔

اس سے قبل اطلاعات تھیں کہ عمران ریاض خان بیرون ملک جانے کے لیے گزشتہ رات لاہور ایئرپورٹ پہنچے تھے جہاں انہیں بورڈنگ سے روک دیا گیا تھا۔

دریں اثناء عمران ریاض کے آفیشل ٹویٹر اکائونٹ سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ میں نے پیشکش کی ہے کہ اگر مجھے کسی بھی کیس میں گرفتار کرنا پڑا تو ایف آئی اے آئے ، انشاء اللہ مایوس نہیں کروں گا۔

 

ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا کہ ‘ایف آئی اے نے انتظار کرنے کا کہا ہے اور طاقتور لوگوں کو جگایا جا رہا ہے اور مشورہ کیا جا رہا ہے کہ اب کیا کرنا ہے؟

بعد ازاں عمران ریاض خان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا کہ ‘مجھے گرفتار کر لیا جائے گا

 

اس ٹوئٹ کے چند گھنٹے بعد عمران ریاض خان کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا کہ ‘عمران ریاض خان کو ایف آئی اے نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے

 

ٹویٹ میں مزید کہا گیا کہ ایئرپورٹ کے عملے نے جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کیا اور عمران ریاض خان کو پچھلے دروازے سے لے گئے۔

دریں اثنا، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کہا گیا کہ عمران ریاض خان کو ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

 

ٹویٹ میں کہا گیا، "ہم یقینی طور پر کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان میں انسانی حقوق مکمل طور پر نہ ہونے کے برابر ہیں، ایک فاشسٹ ریاست جس میں قانون کی حکمرانی نہیں ہے۔”

ٹویٹ میں شامل ویڈیو میں سائبر کرائم کے دفتر کے باہر کھڑے ایک شخص کو عمران ریاض خان سے بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے
واضح رہے کہ عمران ریاض خان کو گزشتہ سال جولائی میں بھی اسلام آباد جاتے ہوئے اٹک سے گرفتار کیا گیا تھا تاہم چند روز بعد لاہور ہائی کورٹ نے ان کی گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر ضمانت منظور کر لی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔