ذرائع کے مطابق اسلام آباد احتساب عدالت کے جسٹس محمد بشیر کی درخواست کو وزارت قانون و انصاف نے منظور نہیں کیا, جس کے بعد جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست واپس لے لی
جج محمد بشیر نے خرابی صحت کے باعث 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹی کی درخواست دی تھی. وزارت قانون نے چھٹی کی درخواست منظور نہیں کی جس کی وجہ سے درخواست واپس لے لی گئی.
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 2 حوالہ جات جج محمد بشیر کی عدالت میں زیر سماعت ہیں، جب کہ جج محمد بشیر اپنی مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد 14 مارچ 2024 کو ریٹائر ہو رہے ہیں. انہوں نے ریٹائرمنٹ تک طبی چھٹی کی درخواست دی تھی.
106