عمران خان کوسزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کواو ایس ڈی بنا دیاگیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو ا و ایس ڈی بنا دیا گیاچیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے ہمایوں دلاور کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہمایوں دلاور کو ایڈیشنل سیشن جج کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جب کہ انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جج ہمایوں دلاور برطانیہ میں کورس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ 5 اگست سے سالانہ عدالتی رخصت پر ہیں۔
واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست پر سماعت ہوئی اور چیف جسٹس نے کہا تھا کہ عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے گی پھر فیصلہ دے گی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ نے جو کیا ہم نہیں کریں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔