180
ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر نے صحت کی وجوہات بتاتے ہوئے ریٹائرمنٹ تک چھٹی کی درخواست جمع کرائی.
ذرائع کا کہنا ہے کہ کام کی نوعیت اور دباؤ کی وجہ سے جج بشیر کو ہائی بلڈ پریشر کا سامنا ہے، گزشتہ دس سے پندرہ دنوں میں انہوں نے دوسری بار چھٹی کی درخواست جمع کرائی ہے.
پچھلے ہفتےچھٹی کی درخواست جمع کرائی لیکن اپنی سابقہ درخواست واپس لے لی.
یاد رہے کہ جج بشیر نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی تھی، جج محمد بشیر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے حوالے سے سماعت کر رہے ہیں.