171
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کا کوئی مستقبل نہیں، 3 سے 4 ماہ گزاریں، مریم نواز سرجری کے بجائے ماہر نفسیات سے علاج کرالیتی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس وقت استحکام کی ضرورت ہے، ملک عدم استحکام کا شکار ہو رہا ہے، تحریک انصاف کے دور میں پاکستان میں ایک بھی دھماکہ نہیں ہوا، عمران خان نے معاملے کو احسن طریقے سے نمٹایا۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے غیر ملکیوں کو پاکستان کی مدد سے نکالا گیا، فیصلے میں ایک شخص نہیں تمام ادارے ملوث ہیں۔ عمران خان نے افغانستان کی صورتحال کو سمجھا وہ عزت کرتے ہیں تو عمران خان کی ۔
فواد چوہدری نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا کہ افغان مسئلہ بات چیت سے حل ہوگا، قبرستان بنانے سے امن قائم نہیں ہوتا، بلاول بھٹو 17 سے زائد بار امریکا جا چکے ہیں اور کبھی افغانستان کا نام نہیں لیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کبھی افغانستان کا ذکر تک نہیں کیا۔
سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں، خواجہ آصف کہتے ہیں دہشت گردی عمران خان لائے، ، عمران خان دہشت گردی لے کر آئے تو عمران کے دور میں دہشت گردی کیوں نہیں ہوئی
ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کی کمر توڑ دی، آج ڈالر 272 روپے کا ہوگیا، حالات حل کرنے کے بجائے گرفتاریاں شروع کردی ہیں، پہلے شہباز گل، اعظم سواتی اور پھر مجھے گرفتار کیا گیا، شیخ رشید اور صحافی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پاکستان اس وقت تقسیم ہونے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اگر جہلم، میانوالی کا ایم این اے غدار ہے تو وفادار کون؟ ابھی تک یہ ملک اور عمران خان کو نہیں سنبھال سکے۔ اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں اور نہ ہی کوئی جھگڑا ہو سکتا ہے، اداروں سے کہتا ہوں کہ ایسا بوجھ نہ اٹھائیں۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ججز کو یا تو جسٹس منیر بننا ہوگا یا آئین کا تحفظ کرنا ہوگا، 90 دن میں الیکشن نہ ہوئے تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی، دونوں گورنرز نے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔