166
انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو عدالت میں پیش کیا گیا۔
ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید توسیع کی استدعا کی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 25 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، ملزمان پر شادمان تھانے کو آگ لگانے کا الزام ہے۔