جے یو آئی کا ٹرانس جینڈر ایکٹ کی حمایت کا اعتراف

 

اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے وکیل نے خواجہ سراؤں کے قانون کی حمایت کا اعتراف کر لیا، جب کہ چیف جسٹس شریعت کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ جے یو آئی نے خود ہی خواجہ سرا قانون پاس کیا، یہاں کیا لینے آئی ہے؟

وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جے یو آئی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ قانون کے خلاف دیگر درخواستیں پہلے ہی زیر سماعت ہیں۔

قائم مقام چیف جسٹس شریعت کورٹ نے پوچھا کہ آپ کی درخواست میں نیا کیا ہے؟ کامران مرتضیٰ نے جواب دیا کہ میں اپنی پارٹی کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں۔

قائم مقام چیف جسٹس شریعت کورٹ نے پوچھا کہ کیا جے یو آئی قانون کی منظوری میں شامل تھی؟ کامران مرتضیٰ نے جواب دیا کہ جے یو آئی نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کی حمایت کی تھی۔

قائم مقام چیف جسٹس شریعت کورٹ نے کہا کہ قانون خود ہی پاس کرایا تو عدالت کیا لینے آئی۔ کیا جے یو آئی کی ذمہ داری نہیں تھی کہ وہ قانون کا جائزہ لے؟ پانچ سال بعد جے یو آئی کو یاد آیا جب درجن بھر درخواستیں عدالت میں آچکی تھیں۔

وکیل جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے صنفی تفویض کے آپشن کی فراہمی کو چیلنج کیا ہے۔
چیف جسٹس شریعت کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ آپ جس شق کا حوالہ دے رہے ہیں وہ غلط ہے، لگتا ہے آپ نے قانون نہیں پڑھا، پانچ سال پہلے آپ کو معلوم نہیں تھا کہ قانون کا غلط استعمال ہوگا۔

وکیل جے یو آئی کامران مرتضیٰ نے کہا کہ اندازہ ہے کہ عدالت آنے میں تاخیر ہوئی ہے، پارلیمنٹ میں ترمیمی بل بھی پیش کیا گیا ہے، بل پرائیویٹ ممبر ڈے پر پیش کیا جائے گا۔

قائم مقام چیف جسٹس نے ان سے کہا کہ انہیں عدالت آنے کی بجائے پارلیمنٹ میں بات کرنی چاہیے تھی۔

شریعت کورٹ نے جے یو آئی کی درخواست کو دیگر کیسز سے جوڑتے ہوئے ٹرانس جینڈر ایکٹ کے خلاف تمام درخواستوں کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca