جنید اکبر نے پارلیمانی پارٹی چھوڑ کرآزاد حیثیت اختیار کرنے کا اعلان کر دیا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے اپنی نشست چھوڑ کر ایوان میں آزاد حیثیت سے بیٹھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق، جنید اکبر کی ایک مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں انہوں نے ایوان میں بات کرنے کے مواقع نہ ملنے پر پارٹی گروپ میں شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے پارلیمانی کمیٹی سے علیحدگی اختیار کرنے اور چیف وہیپ سمیت پارلیمانی لیڈر کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ وہ اب پارٹی کا حصہ نہیں رہیں گے۔

مبینہ آڈیو میں جنید اکبر نے اسپیکر سے بات کر کے آزاد حیثیت اختیار کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ ان کی برداشت ختم ہو گئی ہے، لہٰذا انہیں الگ کر دیا جائے کیونکہ وہ پارلیمانی پارٹی کا حصہ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایوان میں بعض درباری افراد انہیں بولنے نہیں دیتے، اور وہ صرف محدود مواقع جیسے آخری رمضان یا بجٹ کے دوران ہی بات کر پاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر بار چند مخصوص افراد ہی بات کرتے ہیں اور چیف وہیپ فیصلہ کرتا ہے کہ کون بولے گا۔

جنید اکبر نے مزید کہا کہ ان کی شرافت کو غلط سمجھا جا رہا ہے، روزانہ وہ لوگ بات کرتے ہیں اور باقی محض دیکھتے رہتے ہیں۔ کسی میں ہمت نہیں کہ پوچھے کہ محسن نقوی ایوان میں کیوں نہیں آتے۔

مبینہ آڈیو میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آج سے پارلیمانی کمیٹی اور پارٹی کے گروپ کا حصہ نہیں ہیں اور اسپیکر سے درخواست کریں گے کہ انہیں آزاد پوزیشن دی جائے، کیونکہ ان کی اپنی پارٹی کے لوگ ایوان میں انہیں بولنے نہیں دیتے۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر نے کہا کہ وہ سخت الفاظ میں بات کرتے ہیں اور کسی درباری نے یہ سوچا ہوگا کہ ان کا نام نہیں لیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں