262
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
عمان کے شہر سلالہ میں کھیلے گئے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے پہلے کوارٹر میں پاکستان کے خلاف برتری حاصل کی اور اگلے کوارٹر میں اپنی برتری دگنی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان جونیئر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ،مقابلہ بھارت سے ہوگا
بھارت نے ہاف ٹائم میں دو گول کی برتری برقرار رکھی، تیسرے کوارٹر میں پاکستان کے بشارت علی نے گول کر کے سکور 1-2 کر دیا۔میچ کے آخری کوارٹر میں پاکستان نے گول برابر کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن کوئی بھی حکمت عملی کارگر ثابت نہ ہوسکی، پاکستان نے اس ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیت کر جونیئر ورلڈ کپ میں داخلے کا اعزاز حاصل کیا۔