اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں جس طرح پاکستان کو 16 ماہ میں ڈیفالٹ سے بچایا گیا، اسی طرح عوام کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچایا جائے گا۔ .
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے پنجاب ویمن یوتھ ونگ کی رہنماؤں اور عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ جس طرح 16 ماہ میں پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچایا گیا اب عوام کو مہنگائی سے بچائیں گے۔ یہ افسوسناک ہے کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے جیسے مسائل سے دوچار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے عوام کو مہنگائی، دہشت گردی، لوڈشیڈنگ سے بچایا، وہ ایک بار پھر عوام کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی طرف سے دی گئی ترقی کا عمل نہ روکا جاتا تو آج غریب عوام کی آنکھوں میں آنسو نہ ہوتے
دکھ ہے عوام کو مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافے جیسی مشکلات کا سامنا ہے، مریم نواز#ExpressNews #BreakingNews #PMLN pic.twitter.com/yFoLoUmG8P
— Express News (@ExpressNewsPK) August 28, 2023
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ نواز شریف ہی پاکستان کی ترقی کے ضامن ہیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے میں مسلم لیگ (ن) کا ریکارڈ شاندار ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2013 میں محمد نواز شریف کی قیادت میں قائم ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے دور حکومت میں پاکستان کو بجلی اور گیس کے بحران سے نکالا اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا۔ 2017 میں محمد نواز شریف کو نااہل قرار دینے والے ججوں کے گروپ نے پاکستان کے معاشی استحکام اور جمہوریت کو دھچکا پہنچایا۔