اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے ایک بار پھر صارفین کو حیران کر دیا ہے! اس بار آئی فون، واچ یا میک نہیں بلکہ صرف فون رکھنے کی ’پاکٹ‘ متعارف کرائی گئی ہے جس کی قیمت سن کر لوگ دنگ رہ گئے۔
جی ہاں! ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس کے لیے 230 ڈالر (یعنی تقریباً 65 ہزار پاکستانی روپے) مالیت کی “iPhone Pocket” متعارف کرادی ہے — اور یہ کوئی عام کور نہیں بلکہ ایک فیشن اسٹیٹمنٹ ہے!
یہ منفرد پاکٹ مشہور جاپانی فیشن برانڈ Issey Miyake کے اشتراک سے تیار کی گئی ہے۔ ایپل کا کہنا ہے کہ یہ پاکٹ نہ صرف فون رکھنے کا نیا انداز پیش کرتی ہے بلکہ ’’فیشن اور ٹیکنالوجی‘‘ کے ملاپ کی ایک نئی مثال ہے۔پاکٹ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اسے کندھے یا بازو پر بیگ کی طرح لٹکایا جا سکتا ہے، تاکہ صارف اپنی قیمتی ڈیوائس کو محفوظ اور اسٹائلش انداز میں ساتھ رکھ سکے۔
ایپل کے مطابق، اس آئیڈیا کی بنیاد ’’اضافی پاکٹ‘‘ کے تصور سے رکھی گئی — یعنی اگر آپ کے کپڑوں میں جیب نہیں، تو ایپل آپ کے لیے جیب لے آیا!دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ پاکٹس اگرچہ ایپل اسٹور زپر فروخت ہو رہی ہیں، مگر ان پر ssey Miyake کی فیشن برانڈنگ نمایاں ہے، جو اسے ایک **لگژری فیشن آئٹم میں بدل دیتی ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین کے ردِعمل بھی دو حصوں میں بٹ گئے ہیں — کچھ لوگ ایپل کے ’’انوکھے خیالات‘‘ کی تعریف کر رہے ہیں