جسٹس امین الدین کی کیس سننے سے معذرت، پانچ رکنی لارجر بنچ ٹوٹ گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جسٹس امین الدین نے سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی کے انتخابات التوا کیس کی سماعت سے انکار کردیا جس کے بعد پانچ رکنی بنچ ٹوٹ گیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں کیس کی سماعت شروع ہوئی، جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے کے تناظر میں کیس سننے سے معذرت کرتے ہیں۔
بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال مندوخیل شامل تھے۔
گزشتہ سماعت میں پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر، الیکشن کمیشن کے وکیل سواتی نے اپنے دلائل مکمل کر لیے، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان آج بھی دلائل جاری رکھیں گے جب کہ نگرا ن حکومتوں اور گورنر کے پی کے کے وکلا بھی دلائل دیں گے۔
پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، جے یو آئی سمیت دیگر جماعتوں کے وکلا بھی دلائل دیں گے۔
گزشتہ روز وکیل الیکشن کمیشن نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 224 کے تحت انتخابات 90 دن میں کرانا ہوتے ہیں، انتخابات کے لیے آئین میں سازگار ماحول کا ہونا بھی ضروری ہے، اور انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکے اس پر عمل درآمد کیا،یکم مارچ کو سپریم کورٹ کا فیصلہ سکیورٹی اور فنڈز کی صورتحال کے پیش نظر الیکشن کی نئی تاریخ 8 اکتوبر دی گئی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی راستہ نہیں نکال سکتا تو ہم ڈھونڈ لیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com