اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ نے بھی نوے دن میں انتخابات کا اصول تسلیم کر لیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے 90 روز میں الیکشن سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا ہے۔ ہمارا اصل مسئلہ الیکشن ہے، جج یا بنچ کا نہیں۔
جسٹس اطہر من اللہ نے بھی اپنے اختلافی نوٹ میں نوے دن کے اندر انتخابات کے اصول کو تسلیم کیا ہے اور اس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیا ہے، ہمارا بنیادی مسئلہ الیکشن ہیں جج یا بنچ ہمارا مسئلہ نہیں ہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 7, 2023
ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 124 اے کو لاہور ہائی کورٹ نے غیر آئینی قرار دیا ہےاسی کے تحت اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جاتا ہے
انہوں نے کہا کہ یہی وہ احترام ہے جو حکومت عدالتوں کی طرف مسلسل دکھا رہی ہے۔