جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ عدالتی عمل پر سوالیہ نشان ،چیف جسٹس مستعفی ہوں، حکومتی ترجمان 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ عدالتی عمل پر سوالیہ نشان ہے، چیف جسٹس مستعفی ہو جائیں، درخواست پر متنازع بنچ بنایا گیا تھا جو خارج  ہو چکی تھی، اب بنچ فکسنگ کا معاملہ ہے الیکشن کا نہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ درخواست پر متنازع بنچ تشکیل دیا گیا تھا جو خارج کر دیا گیا تھا، سپریم کورٹ کی اکثریت نے اس درخواست کو خارج کر دیا تھا، اطہرمن اللہ کے آج کے فیصلے میں کہا گیا کہ بحران کا آغاز ازخود نوٹس تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ لاڈلے، غیر ملکی ایجنٹ، گھڑی چور کی سہولت قابل قبول نہیں، عمران خان کا خط آئینی ہے، چوہدری شجاعت کا خط غیر آئینی ہے، یہ سب ڈرامہ سائفرپر رچایا گیا ، خیبر پختونخوا میں 90 دن کا راج نہیں، پنجاب میں فیصلہ ہوتا ہے، چار ججوں نے کہا کہ یہ پٹیشن خارج کر دی جائے، چیف جسٹس صاحب! برطرفی کی پٹیشن پر بنچ کیسے بنا ؟

سپریم کورٹ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا، ہر ذمہ دار ایک قدم پیچھے ہٹے ، جسٹس اطہر من اللہ کا اختلافی نوٹ

ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں سیاسی جماعتوں کی بات نہیں سنی گئی 13 جماعتوں کو نہیں سنا گیا، تیرہ جماعتوں کو کیوں نہیں سنا گیا، کیا الیکشن صرف تحریک انصاف نے  لڑناتھا؟  عمران خان نے خود اسمبلیاں تحلیل کیں، آئین کی اپنی مرضی کے مطابق تشریح قبول نہیں کی جا سکتی، ایسے بینچ کا فیصلہ قبول نہیں کیا جا سکتا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج شہری آزادیوں پر آئین اور سچائی کی جیت ہوئی ہے، سچ بولنے والے ججز نے اس سہولت کار کو بے نقاب کیا ہے، جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ بینچوں کی تشکیل غیر جانبدارانہ ہونی چاہیے

انہوں نے کہا کہ جسٹس اطہر من اللہ کے فیصلے کے بعد ججز کی اکثریت کا فیصلہ مکمل ہو گیا، الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، واضح ہو گیا ہے کہ عمران خان کو سہولت فراہم کی جا رہی تھی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com