اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عمران خان کی حکومت کو عالمی سازش کے ذریعے ہٹانے کے کیس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
نجی ٹی و ی کے مطابق بین الاقوامی سازش کے ذریعے عمران خان حکومت کو ہٹانے کے کیس میں سپریم کورٹ نے بین دائر اپیلوں کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 22 فروری کو ان چیمبر اپیلوں کی سماعت کریں گے۔
اس سے قبل جسٹس سردار طارق مسعود نے سائفر کی تحقیقات کے لیے دائر اپیلوں کی سماعت سے معذرت کرتے ہوئے چیف جسٹس کو واپس بھیج دیا تھا۔ ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ سید طارق بدر اور نعیم الحسن نے سائفر کی تحقیقات کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں۔
رجسٹرار آفس نے مختلف اعتراضات اٹھا کر درخواستیں واپس کر دیں۔ درخواست گزاروں نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔