اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دیا۔
سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق جسٹس جمال مندوخیل نے جواب میں کہا کہ مجھے آپ کا 12 دسمبر کو لکھا گیا خط موصول ہوا، آپ کو معلوم ہے کہ 26ویں ترمیم کے بعد جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کمیشن نے چیف جسٹس کو رولز بنانے کے لیے کمیٹی بنانے کا اختیار دیا۔ چیف جسٹس نے 6 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں رولز کا مسودہ تیار کرنے کے لیے متفقہ طور پر میری سربراہی میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کمیٹی تشکیل دی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے جواب میں مزید کہا کہ کمیٹی کے دو اجلاس ہوچکے ہیں، آپ کی تجویز کردہ سفارشات ڈرافٹ میں شامل ہوچکی ہیں، آپ کے خط سے پہلے ہی مجوزہ مسودہ آپ کے ساتھ شیئر کرچکا ہوں۔