112
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے سپریم کورٹ کے انتظامی جج کی حیثیت سے اپنے فرائض سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
.
ذرائع کے مطابق سابق چیف جسٹس قاضی فیض عیسیٰ نے جسٹس منصور علی شاہ کو سپریم کورٹ کا ایڈمنسٹریٹو جج مقرر کیا تھا۔.
ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے انتظامی جج کی حیثیت سے اپنے فرائض سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہیں بھیجی گئی انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے۔.
ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ وہ انتظامی جج کے عہدے سے سبکدوش ہو چکے ہیں۔.