کینیڈین چیف جسٹس سےجسٹس منصور علی شاہ کی ملاقات، اہم امورپر تبادلہ خیال

اعلامیہ کے مطابق جج صاحبان نے عدالتی تعلیم اور تربیت کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا اور ججوں اور عدالتی افسران کے تبادلے کا پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل اکیڈمی پاکستان اور جوڈیشل انسٹی ٹیوٹ کینیڈا میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، ملاقات میں عدالتی آزادی اور اخلاقیات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق ججز نے عدالتی نظام میں غیر جانبداری اور دیانتداری کیلئے بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد قانونی نظام میں گہری سمجھ بوجھ پیدا کرنا ہے۔پاکستانی ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے کہا کہ یہ ملاقات ہمارے عدالتی تعلقات میں نئے باب کی نشاندہی کرتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔