177
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج پاکستان کے 29ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج پاکستان کے 29ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
جسٹس عمر عطا بندیال رات 12 بجے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے سے ریٹائر ہوئے جس کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج نئے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نو منتخب چیف جسٹس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے حلف لیں گے۔
حلف برداری کی تقریب میں نگران وزیراعظم، کابینہ کے ارکان، آرمی چیفس، ججز اور وکلا سمیت دیگر حکام شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ 21 جون کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 175 اے 3 کے تحت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کی منظوری دی تھی۔