جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل نے بطور ایڈہاک جج حلف اٹھا لیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈہاک ججز سے حلف لیا، تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل اور عدالتی عملے نے شرکت کی۔
تقریب میں سینئر وکلاء اور ایڈہاک ججز کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ جسٹس (ر) سردار طارق اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل صدر آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دی تھی جس کے بعد جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم خان میاں خیل کو ایڈہاک ججز تعینات کیا گیا تھا۔
صدر آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت ایڈہاک ججز کی تقرری کی منظوری دی۔ 20 جولائی کو سپریم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم کو ایڈہاک ججز تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔