جسٹس یحییٰ آفریدی پاکستان کے نئے چیف جسٹس نامزد

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیف جسٹس کی تقرری سے متعلق خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا دوسرا اجلاس ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا جس میں تحریک انصاف کے علاوہ تمام ارکان نے شرکت کی۔کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کی منظوری دی اور یحییٰ آفریدی کا نام منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوا دیا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف نے چیف جسٹس کی تقرری کے معاملے پر بائیکاٹ کرتے ہوئے کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا تھا۔اس سے قبل نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے لیے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پی ٹی آئی کے انکار کے بعد دوبارہ شروع ہوا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے نئے چیف جسٹس پاکستان کی تقرری کے لیے تین نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیے گئے۔ جس میں سب سے سینئر جسٹس منصور ہیں اور ان کے بعد جسٹس منیب اور جسٹس یحییٰ آفریدی کا نام شامل ہے۔اس کے ساتھ سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے ایک صفحے کی مختصر رپورٹ بھیجی گئی جس میں ججز کا مختصر پروفائل، تاریخ پیدائش، تعلیم، وکالت کی تفصیلات، وہ جج کب بنے؟ ہائی کورٹس کے چیف جسٹس بنے تو سپریم کورٹ میں تقرری کی تاریخ بھی شامل تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔