اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کیٹی پیری نے بالآخر اپنے رومانوی تعلقات کی تصدیق کر دی۔ دونوں پیرس میں ایک تقریب کے دوران خوشگوار موڈ میں نظر آئے، جہاں کیٹی پیری اپنی سالگرہ منا رہی تھیں۔
تقریب میں کیٹی پیری نے سرخ لباس پہنا ہوا تھا جبکہ جسٹن ٹروڈو سیاہ لباس میں دکھائی دیے۔ دونوں ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے ہوئے شو سے باہر آئے تو مداحوں اور فوٹوگرافرز نے ان کا خیرمقدم کیا۔ ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ ایک مداح نے کیٹی پیری کو گلاب پیش کیا، جس پر وہ مسکرا کر شکریہ ادا کرتی دکھائی دیں۔
اس سے قبل دونوں کے تعلقات کی خبریں میڈیا میں گردش کرتی رہی تھیں، مگر کسی نے تصدیق نہیں کی تھی۔ اب دونوں نے پہلی بار عوامی طور پر ایک ساتھ آ کر ان افواہوں کو حقیقت میں بدل دیا۔
Katy Perry and Justin Trudeau took their romance public Saturday night … the lovebirds went out on a date in Paris, France, to celebrate Katy’s 45th birthday.
🎥 Best Image pic.twitter.com/aKx3ULkKn0
— TMZ (@TMZ) October 26, 2025
کیٹی پیری اپنی رومانوی زندگی کے حوالے سے پہلے بھی خبروں میں رہ چکی ہیں۔ وہ اداکار اولینڈو بلوم کے ساتھ تعلقات میں رہیں، جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ دوسری جانب، جسٹن ٹروڈو پچھلے سال اپنی اہلیہ صوفی گریگور سے علیحدہ ہو گئے تھے۔
کیٹی پیری دنیا کی معروف پاپ گلوکارہ ہیں، جن کے مشہور گانے فائرورک، رور اور ڈارک ہارس نے عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کی۔ ان کے کیریئر کو ایک دہائی سے زیادہ ہو چکی ہے اور وہ متعدد عالمی ایوارڈز جیت چکی ہیں۔