جسٹن ٹروڈو کا کم اجرت والے عارضی غیر ملکی کارکنوں کی تعداد میں کمی کا اعلان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں کم اجرت والے عارضی غیر ملکی کارکنوں کی تعداد میں کمی کرنے جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کینیڈا کے کاروبار گھریلو ملازمین اور نوجوانوں میں سرمایہ کاری کریں۔
جسٹن ٹروڈو نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ‘لیبر مارکیٹ بدل گئی ہے۔ ہم کینیڈا آنے والے کم اجرت والے، عارضی غیر ملکی کارکنوں کی تعداد کو کم کر رہے ہیں
یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا بڑھتی ہوئی آبادی سے دوچار ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مسئلے نے ہاؤسنگ اور صحت کی دیکھ بھال جیسی عوامی خدمات پر دباؤ ڈالا ہے۔
وفاقی اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کینیڈا کی آبادی میں اضافے کی بڑی وجہ امیگریشن تھی۔
جسٹن ٹروڈو اور ان کی حکومت کو ملک کے بنیادی ڈھانچے جیسے خدمات اور رہائش میں اضافہ کیے بغیر امیگریشن کو فروغ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جبکہ گزشتہ دو ماہ میں کینیڈا میں بے روزگاری کی شرح 6.4 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔ جس کا واضح مطلب ہے کہ پورے ملک میں ایک اندازے کے مطابق 14 لاکھ لوگ بے روزگار ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔