انہوں نے کہا کہ 2017 میں کینیڈا کی دو فیصد آبادی عارضی تارکین وطن پر مشتمل تھی اب ہم اپنی آبادی کا 7.5 فیصد عارضی تارکین وطن پر مشتمل ہیں یہ وہ چیز ہے جس کو ہمیں دوبارہ قابو پانے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بین الاقوامی طلباء کے لیے ذہنی صحت کے چیلنجز کا باعث بن رہا ہے اور یہ کہ زیادہ کاروبار عارضی غیر ملکی کارکنوں پر انحصار کر رہے ہیں، جس سے کچھ شعبوں میں اجرت کم ہو رہی ہے۔
یاد رہےکہ امیگریشن کے وزیر مارک ملر نے 21 مارچ کو کہا تھا کہ اوٹاوا کینیڈا میں داخل ہونے والے عارضی رہائشیوں کے لیے اہداف مقرر کرے گا تاکہ ملک میں داخل ہونے والے عارضی رہائشیوں کی تعداد میں "پائیدار” ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔
مستقل رہائشیوں کے لیے کینیڈا میں 485,000 نئے تارکین وطن کا ہدف ہے، جو 2025 اور 2026 دونوں میں بڑھ کر 500,000 ہو جائے گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کینیڈا میں عارضی داخلوں کی تعداد کو دوبارہ ترتیب دینے کا منصوبہ ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ نظام پائیدار ہے۔