کینیڈین شہریوں کے قتل میں ملوث کسی ملک کو برداشت نہیں کرینگے،جسٹن ٹروڈو

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے یہ سوچ کر غلطی کی کہ وہ یہاں کینیڈین شہریوں کے خلاف جرائم کی حمایت کر سکتی ہے۔جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم کینیڈا کی سرزمین پر کینیڈین شہریوں کے قتل میں کسی بھی ملک کے ملوث ہونے کو برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے ساتھ سفارتی محاذ آرائی نہیں چاہتے لیکن بھارتی حکومت کا ردعمل انکاری ہے، معاملے کو الجھا رہا ہے، مجھ پر ذاتی حملہ اور کینیڈین حکومت کی سالمیت کے خلاف ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا نے بھارتی ہائی کمشنر سنجے کمار ورما اور 5 سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔اس سے قبل، ہندوستان نے اپنے ہائی کمشنر اور سفارت کاروں کو کینیڈا سے واپس بلانے کا فیصلہ سفارتی تنازعہ بڑھنے کے بعد کیا تھا۔یہ سفارت کار سکھ علیحدگی پسند ہردیپ سنگھ نگر کے قتل کی کینیڈا کی تحقیقات میں شامل تھے۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی گزشتہ سال کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کے بعد شروع ہوئی تھی۔ کینیڈین وزیراعظم نے ہردیپ سنگھ نگر کے قتل کا ذمہ دار بھارتی حکومت کو ٹھہرایا۔بعد ازاں ہندوستان نے کینیڈا کے 41 سفارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کو کہا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca