کابل کا 13 سالہ لڑکا طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ایک حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا ایک مسافر طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر وہاں پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ کابل ایئرپورٹ کے سخت سیکیورٹی والے حصے میں داخل ہونے کے بعد لڑکا افغان ایئرلائن KAM کی پرواز RQ-4401 کے پچھلے لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں چھپ گیا۔ تقریباً دو گھنٹے کے سفر کے بعد پرواز صبح 11 بجے دہلی پہنچی۔

لینڈنگ کے فوراً بعد طیارے کے عملے نے ایئرکرافٹ کے قریب لڑکے کو گھومتے دیکھا اور فوری طور پر ایئرپورٹ سیکیورٹی کو اطلاع دی۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ لڑکا قندوز کا رہائشی ہے اور اس نے یہ اقدام محض تجسس میں کیا تھا۔ تفتیش کے دوران اس نے بتایا کہ اسے اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں سفر کس قدر خطرناک ہو سکتا ہے، کیونکہ دورانِ پرواز یہ حصہ آکسیجن کی کمی اور شدید سردی کی وجہ سے جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے لڑکے کو حراست میں لے کر ٹرمینل 3 منتقل کیا جہاں مزید پوچھ گچھ کی گئی۔ بعد ازاں حکام نے اُسے اُسی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے واپس کابل بھیج دیا، جو اتوار دوپہر 12:30 بجے دہلی سے روانہ ہوئی۔

ایئرلائن کی سیکیورٹی ٹیم نے طیارے کے لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ کا مکمل معائنہ کیا، جہاں سے ایک سرخ اسپیکر بھی ملا جو ممکنہ طور پر لڑکے کا ذاتی سامان تھا۔ طیارے کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد اسے محفوظ قرار دے دیا گیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔