اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکی میڈیا کے مطابق کملا ہیرس نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فون پر رابطہ کیا اور ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔.
ڈیموکریٹک امیدوار کملا ہیرس نے شکست کے بعد اپنی پہلی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہار نہیں مانیں گے، ہم جدوجہد جاری رکھیں گے، ہمیں انتخابات کے نتائج کو کسی بھی صورت میں قبول کرنا چاہیے، ہماری جدوجہد امریکہ کے بہتر مستقبل کے لیے ہے۔.
کملا ہیرس نے مزید کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کو بتایا کہ وہ اقتدار کی پرامن منتقلی میں ان کی مدد کریں گی۔. کملا ہیرس نے انتخابی مہم میں ان کی حمایت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیااور ګہا ګہ آپ کبھی ہار نہیں مانتے۔.
انہوں نے مزید کہا کہ وہ امریکہ میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے لیے لڑتے رہیں ﻻگی، ہمیں انصاف کے لیے جدوجہد جاری رکھنی چاہیے، جمہوریت کا اصول یہ ہے کہ اگر آپ ہار گئے تو اسے قبول کریں، جمہوریت اور آمریت میں یہی فرق ہے۔.
32