اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کو ٹرمپ پر 3 پوائنٹس کی برتری حاصل ہوئی۔ سروے پولز میں ووٹرز نے امریکی معیشت کو ایک بڑا مسئلہ سمجھا، ٹرمپ کو معیشت، روزگار اور ملازمتوں کے لیے کملا ہیرس پر 5 پوائنٹ کا برتری دلائی، 45 فیصد امریکیوں نے کہا کہ ٹرمپ کملا سے بہتر معاشی نگران ہیں۔کملا ہیرس سیاسی انتہا پسندی اور جمہوریت کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے بہترین امیدوار ہیں، 14 فیصد امریکی صحت کی دیکھ بھال کے لیے کملا ہیرس کی حمایت کرتے ہیں۔
دوسری جانب امریکہ میں صدارتی انتخابات ، ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتصادی پالیسی جاری کر دی ،بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور یورپی یونین پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی مصنوعات کی تشہیر سے خسارہ کم کیا جائے گا۔امریکا میں پلانٹس لگانے والی غیر ملکی کمپنیوں پرکوئی ٹیرف نہیں لگایا جائے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جرمنی اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں کو امریکا میں کار پلانٹس لگانے پر آمادہ کیا جائے گا، تحفظ پسند تجارتی پالیسیاں بنائی جائیں گی جس سے امریکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔