ڈٖونلڈ ٹرمپ کو شکست،قوم کو متحد کرینگے،کملا ہیرس

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ پارٹی اور قوم کو متحد کرنے کی کوشش کروں گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ صدر جو بائیڈن کی جانب سے بطور صدارتی امیدوار کی حمایت کرنا فخر کی بات ہے۔ میرا مقصد اگلے صدارتی انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک نامزدگی حاصل کرنا اور جیتنا ہے۔کملا ہیریس نے مزید کہا کہ صدر بائیڈن نے ملک اور عوام کو ہر چیز سے بالاتر رکھا۔

یہ بھی پڑھیں

جوبائیڈن امریکی تاریخ کے بد ترین صدر،کملا ہیرس کو شکست دینا زیادہ آسان ہے،ٹرمپ

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک میں آئندہ صدارتی انتخابات کی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی اور ملک کے بہترین مفاد میں مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ اس ہفتے قوم سے خطاب کریں گے۔ ساڑھے تین سالوں میں ہم نے بحیثیت قوم بے پناہ ترقی کی ہے، آج امریکہ دنیا کی سب سے مضبوط معیشت ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کی دستبرداری کے بعد کملا ہیرس کے صدارتی امیدوار بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بھی کملا ہیرس کی بطور صدارتی امیدوار ہونے کے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca