162
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کامران اکمل نے سلیکشن کمیٹی میں شامل کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا شکریہ ادا کیا اور فوری طور پر عہدہ قبول کرنے سے معذرت کرلی۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں کامران اکمل نے لکھا کہ میں سینئر اور جونیئر سلیکشن پینل کی ذمہ داریاں ملنے کو اعزاز سمجھتا ہوں اور اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کے لیے بے چین ہوں۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ پی ایس ایل کے دوران نجی چینل سے معاہدہ ہونے کی وجہ سے وہ فوری طور پر عہدہ قبول نہیں کر
سکتا۔انہوں نے لکھا کہ میں پی ایس ایل کی میڈیا مصروفیات سے وقت نکال کر پی سی بی کو اپنی دستیابی سے آگاہ کروں گا،
جس کے بعد پی سی بی فیصلہ کرے گا کہ میری خدمات کب اور کیسے حاصل کی جائیں گی۔