کنگنا رناوت کو ایئر پورٹ پرتھپڑ پڑ گیا،سکیورٹی افسر نے تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور سیاست دان کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی خاتون سیکیورٹی آفیسر کا بیان سامنے آیا ہے.
بھارتی میڈیا کے مطابق چندی گڑھ ایئرپورٹ سیکیورٹی آفیسر کلویندر کور نے کہا کہ کنگنا رناوت نے ماضی میں کسانوں کے بارے میں ایک متنازعہ بیان دیا تھا. جب میں نے اداکارہ کو ہوائی اڈے پر دیکھا تو مجھے وہ بیان یاد آیا، پھر مجھے بہت غصہ آیا اور میں نے اسے تھپڑ مارا.
خاتون اہلکار نے بتایا کہ کنگنا رناوت نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کسان صرف 100 روپے میں احتجاج پر بیٹھے تھے.
انہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ بھی اس احتجاج کا حصہ تھیں کیونکہ میرا تعلق ایک کسان خاندان سے ہے، میں یہاں کنگنا رناوت سے پوچھنا چاہوں گی کہ کیا وہ اس احتجاج میں جا کر بیٹھیں گی.
سنٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے ایک خاتون افسر کلوندر کور کو کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے پر معطل کر دیا ہے.
واضح رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کنگنا رناوت دہلی جانے کے لیے چندی گڑھ ہوائی اڈے پر پہنچیں، اداکارہ نے حال ہی میں ہماچل پردیش سے بی جے پی سیٹ پر الیکشن جیتا ہے.
دہلی پہنچ کر کنگنا رناوت نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ وہ محفوظ ہیں اور بھارتی پنجاب میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے بارے میں بہت فکر مند ہیں.

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca