: اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب نجی کمپنی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگڈرمچنے سے 3 بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق بھگدڑ مچنے سے نالے میں گرنے سے خواتین بھی جاں بحق ہوئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کو عباسی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کار کے مطابق راشن کی تقسیم کے دوران بجلی کا تار گرنے کی وجہ سے بھگدڑ مچی اور متعدد ہلاکتیں ہوئیں۔ علاوہ ازیں عینی شاہدین کے مطابق بھگڈر مچنے سے متعدد افراد بے ہوش بھی ہوگئے۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بے ہوش ہونے والے 6 افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کمپنی کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی راشن کی تقسیم کی جارہی تھی۔
ایس پی بلدیہ ٹاؤن کے مطابق کمپنی کی جانب سے راشن تقسیم کی اطلاع نہیں دی گئی تھی، بھگدڑ کے دوران پانی کی لائن لیک ہوئی، جس میں بجلی کا تار گرا اور یہی ہلاکتوں کا سبب بھی بنا۔ پولیس نے کمپنی سے 7 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا