کراچی ضمنی الیکشن،پیپلز پارٹی نے  6 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی

گزشتہ روز ضمنی انتخابات کے لیے چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈ ممبران کی 10 نشستوں پر پولنگ ہوئی جس کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق چیئرمین کی 3 نشستوں سمیت 10 میں سے 6 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔ .

گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات میں جماعت اسلامی نے دو جبکہ پی ٹی آئی اور آزاد امیدواروں نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی۔

کراچی کے پانچ اضلاع کے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے یوسی 13 سے صدر، ملیر گڈاپ یوسی 7 سے چیئرمین اور ماڑی پور یوسی 3 سے چیئرمین کی تین نشستیں جیت لیں۔

ضلع جنوبی کے صدر یوسی 13 سے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب نے 3949 ووٹ حاصل کیے جبکہ کیماڑی ماڑی پور یوسی 3 سے پیپلز پارٹی کے سیف اللہ 5466 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

ملیر گڈاپ یوسی 7 سے چیئرمین کے لیے پی پی کے امیدوار سلمان عبداللہ مراد اور وائس چیئرمین محمد سلیم میمن نے 9932 ووٹ لے کر اپنے حریفوں کو شکست دی۔

ضلع جنوبی صدر یوسی 12 میں پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین کے امیدوار حامد حسین 3248 ووٹ لے کر آگے تھے۔

دوسری جانب ضلع وسطی ناظم آباد یوسی 5 کے وارڈ 3 اور ڈسٹرکٹ ایسٹ جناح ٹاؤن یوسی 6 کے وارڈ 4 میں جماعت اسلامی نے کامیابی حاصل کی، یوسی 2 وارڈ 3 سے ملیر غازی داؤد بروہی اور آزاد امیدوار محمد عمر نے کامیابی حاصل کی جبکہ وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  ضلع جنوبی کے صدر یوسی 6 کی نشست امیدوار منصور احمد نے جیت لی۔

ضمنی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں ضمنی انتخابات میں کلین سویپ کیا ہے، اس کامیابی نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کی واحد عوامی سیاسی جماعت ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ جون میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے مقابلے میں اس ضمنی انتخاب میں عوام نے پیپلز پارٹی کو زیادہ ووٹ دیا ہے، اب کراچی کی دعویدار جماعت اسلامی کو یقین ہو جانا چاہیے کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca