اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کراچی کے سابق میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات ڈھکے چھپے نہیں شہر تباہ ہوچکا ہے اس لیے آصف زرداری اور بلاول اپنی ٹیم کی نااہلی دیکھیں۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بارشوں کے بعد کراچی کی جو صورتحال ہوئی وہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ انتظامات کیوں نہیں کیے گئے؟
سابق میئر نے کہا کہ کراچی کے ساتھ کیوں کھلواڑ کیا جا رہا ہے، کل بارش کے باعث تمام انڈر پاسز بند ہو گئے، شہر کے لوگ پوچھتے ہیں کہ ٹیکس کہاں جاتا ہے، کراچی کا ٹیکس کراچی میں ہی لگایا جائے۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں کے لوگ سڑکوں پر موجود نہیں تھے، سب عید منانے اندرون سندھ گئے تھے، اس سے زیادہ بری حکمرانی نہیں ہو سکتی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو اپنی ٹیم کی نااہلی دیکھیں لاڑکانہ اور نو ڈیرو کو دیکھو۔
انہوں نے سندھ حکومت سے سوال کیا کہ اس نے ایک ماہ قبل نالوں کی صفائی کیوں نہیں کی۔ شہر تباہ ہوا، ہر سال ایسا ہی ہوتا ہے لیکن اس بار تباہی ہوئی، بارشوں کے بعد کراچی میں کیا ہوا سب نے دیکھا، شہر کا انفراسٹرکچر پہلے نہیں تھا، جو بچا تھا وہ برباد ہوگیا۔ ۔
ایم کیو ایم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کا مینڈیٹ ایم کیو ایم کے پاس ہے، اس بات پر اتفاق ہوا تھا کہ ایک دوسرے کا مینڈیٹ تسلیم کریں گے، آرٹیکل 140 اے پر عملدرآمد آپ کا فرض ہے، ایم کیو ایم کا مینڈیٹ چوری کیا جاتا ہے