اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کراچی کنگز نے پی ایس ایل 8 کے اپنے آخری میچ میں کو لاہور قلندرکو عبرتناک شکست سے دوچار کر دیا
کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود لاہور قلندرز کو آخری نمبر پر آنے والی کراچی کنگز کے ہاتھوں 86 رنز سے شکست ہوئی۔
پی ایس ایل 8 کا گروپ مرحلہ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے اور پلے آف مرحلہ دو دن کے آرام کے بعد 15 مارچ سے شروع ہوگا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 30ویں میچ میں۔کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو جیت کے لیے 197 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 18.5 اوورز میں 110 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں
کراچی کنگز کو پی ایس ایل 8 میں چھٹی شکست ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے 6 وکٹو ں سے ہرا دیا
لاہور قلندرز کی جانب سے حسین طلعت 25 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے جبکہ حارث رؤف نے 18 اور فخر زمان نے 13 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم، عاکف جاوید، محمد عمر اور عمران طاہر نے 2، جیمز فلر نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔
محمد اخلاق 51، کپتان عماد وسیم 45، طیب طاہر 40 اور بین کٹنگ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان، حسین طلعت اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ دلبر حسین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو کراچی کنگز کے خلاف میچ میں آرام دیا گیا تھا جب کہ ان کی جگہ ڈیوڈ ویسا کو کپتان بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
کراچی کنگز کی پی ایس ایل 8 میں پہلی کامیابی ، لاہورقلندرزکو67رنز سے شکست دیدی
محمد اخلاق نے کراچی کنگز کی جانب سے وکٹ کیپر اور بلے باز کے طور پر ڈیبیو کیا جبکہ شین ڈیڈیسویل نے لاہور قلندرز کی جانب سے ڈیبیو کیا۔پی ایس ایل 8 کا پہلا پلے آف میچ 15 مارچ کو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔