کراچی کنگز کی پی ایس ایل 8 میںپہلی کامیابی ، لاہورقلندرزکو67رنز سے شکست دیدی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کراچی کنگز کی پی ایس ایل 8 میںپہلی کامیابی ، لاہور قلندرز کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کنگز نےکراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کھیلا گیا، ٹاس قلندرز نے جیتا اور ر کپتان شاہین شاہ آفریدی نے عماد الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا، ٹیم کو شاندار اوپننگ ملی اور میتھیو ویڈ، جیمز ونس نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 70 رنز جوڑے، جس کے بعد میتھیو ویڈ کامران حیدر کے تھرو پر کیپر کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے انہوں نے 36 رنز بنائے ۔ دوسرے آؤٹ ہونے والے حیدر علی تھے جنہیں 19 رنز پر ڈاسن نے پویلین کی راہ دکھائی۔

یہ بھی پڑھیںcat 5کھیل

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے ہرا دیا

اس کے بعد شعیب ملک 120 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہوئے تو چار رنز کے اضافے کے بعد جیمز ونس 46 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بعد ازاں بین کٹنگ نے کپتان عماد وسیم کے ساتھ مل کر اسکور کو 176 تک پہنچایا تو شاہین آفریدی نے بین کٹنگ کو اپنا شکار بنایا۔

کراچی کنگز نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، جیمز 46 جبکہ کپتان عماد وسیم 35 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، حارث رؤف، زمان خان اور لیام ڈاسن نے ایک ایک اسکور کیا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد یونائیٹڈنے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی 

ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز نے بیٹنگ شروع کی تو فخر زمان 40 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے، پانچ رنز جوڑنے کے بعد ہوپ پویلین لوٹ گئے۔ مرزا بیگ 45 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد 86 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے۔ایک رن کےاضافے کے بعد کامران غلام بھی آؤٹ ہوئے جب کہ حسین طلعت بھی 91 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔

کراچی کنگز کے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز 17.3 اوورز میں 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مرزا بیگ 45 رنز بنا کر کنگز کے نمایاں بلے باز رہے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

کراچی کنگز کے عاکف جاوید نے چار، عامر یامین اور بین کٹنگ نے دو دو جبکہ عماد وسیم اور محمد عامر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز نے پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کیں، شرجیل خان اور اینڈریو ٹائی کی جگہ بین کٹنگ اور عاکف جاوید کو ٹیم میں شامل کیا گیا، عاکف جاوید کی کارکردگی عماد الیون کے لیے اچھی ثابت ہوئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا