اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کراچی گنگزکو پی ایس ایل 8 میں مسلسل تیسری شکست ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 6 رنز سے ہرایا۔
کراچی کنگز کی ٹیمکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنا سکی اور اسے 6 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ایونٹ میں کراچی کنگز کی یہ مسلسل تیسری ناکامی ہے۔
کوئٹہ کی اننگز
کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مارٹن گپٹل نے پی ایس ایل 8 کی پہلی سنچری اسکور کی، وہ آخری گیند پر 117 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔میچ کے 19ویں اوور میں مارٹن گپٹل نے کراچی کنگز کے فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی کے خلاف 30 رنز بنائے اور اسی وقت اپنی سنچری مکمل کی۔ فاسٹ بولر اینڈریو ٹائی نے گپٹل کے ہاتھوں تین چھکے اور تین چوکے لگائے۔کیوی بلے باز نے اپنی سنچری 62 گیندوں پر مکمل کی جس میں 11 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔گپٹل کے علاوہ افتخار احمد 32 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ کراچی کی جانب سے عماد وسیم اور عامر یامین نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کراچی کنگز کی اننگز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کی اننگز کا آغاز مایوس کن ہوا اور شرجیل خان کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد حیدر علی بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔جیمز ونس 22 رنز بنا کر نسیم شاہ کا شکار بنے، محمد حسنین نے میتھیو ویڈ اور عماد وسیم کو پویلین کی راہ دکھائی اور دونوں نے بالترتیب 15 اور 5 رنز بنائے۔