کراچی ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کے پاکستان کے خلاف چھ وکٹوں پر 309 رنز

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی

اننگز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف چھ وکٹوں کے نقصان پر

309 رنز بنائے۔

دوسرے سیشن میں اوپنر ڈیون کونوے نے سنچری مکمل کی تاہم چائے کے وقفے کے بعد

ڈیون کونوے نے 122 رنز کی اننگز کھیلی اور سلمان آغا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ کین ولیمسن 36 رنز بنا کر

نسیم شاہ کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ ڈیرل مچل 3 رنز بنا کر سلمان آغا کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

ہنری نکولس 26 رنز بنا کر مائیکل بریسویل صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ پہلے دن کے کھیل کے اختتام پر ٹام بلنڈل 30

اور ایش سودھی 11 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ پہلے سیشن میں کیوی ٹیم کے اوپنرز نے 119 رنز بنائے تاہم

کھانے کے وقفے کے بعد ٹام لیتھم 71 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔کھانے کے

وقفے سے قبل پاکستان نے اپنے پانچوں گیند بازوں کا امتحان لیا لیکن کوئی بھی گیند باز وکٹ حاصل کرنے میں

کامیاب نہ ہو سکا۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم میں محمد وسیم اور اسپنر نعمان علی

کی جگہ فاسٹ بولر حسن علی اور نسیم شاہ کو شامل کیا گیا جب کہ مہمان ٹیم میں فاسٹ بولر نیل ویگنر کی جگہ

میٹ ہنری کو شامل کیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا، یہ سیریز

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca