اردو ورلڈ کینیڈ(ا ویب نیوز) انگلینڈ پاکستان کو سیریز کے تیسرے اور آخری
ٹیسٹ میں شکست دے کر تین میچوں کی ہوم سیریز میں وائٹ واش کر دیا ۔
کراچی میں کھیلے گئے تیسرا ٹیسٹ میچ انگلینڈ نے 8 وکٹوں سے جیت لیا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے
انگلش ٹیم کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں
کراچی ٹیسٹ ،انگلینڈ نے ایک صدی بعد تاریخ رقم کر دی
انگلینڈ کی جانب سے اوپنر بین ڈکٹ نے 82 رنز بنائے اور کپتان بین اسٹوکس 35 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے
جب کہ گزشتہ روز ہدف کے تعاقب میں آخری سیشن میں انگلش بلے بازوں نے جارحانہ کرکٹ کھیلتے ہوئے
2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔ . کرالی 41 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ریحان احمد 10 رنز
بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
پہلا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر تین میچوں کی سیریز کے تمام میچوں میں شکست
کا سامنا کرنا پڑا ہے۔قومی ٹیم کو راولپنڈی ٹیسٹ میں 74 رنز، ملتان ٹیسٹ میں 26 رنز اور کراچی ٹیسٹ میں
7 وکٹوں سے شکست ہوئی۔
واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم نے اپنی 75 سالہ تاریخ میں پہلی بار
لگاتار 4 میچز ہارنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا
انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں سے قبل پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف بھی شکست ہوئی تھی۔