252
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے ایک صدی کے بعد نئی تاریخ رقم کردی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
اولی رابنسن نے انگلینڈ کے لیے باؤلنگ کا آغاز کیا کیونکہ مہمانوں نے اپنے تجربہ کار فاسٹ بولر
جیمز اینڈرسن کو میچ کے لیے آرام دیا۔
یہ بھی پڑھیں
اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
تاہم اسٹیڈیم اور ٹی وی پر میچ دیکھنے والے شائقین کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب مہمان ٹیم نے
اپنی روایت کے برعکس دوسرے ہیاوور میں گیند اسپنر جیک لیچ کو دے کر نئی تاریخ رقم کردی۔
ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سنچری سے زیادہ عرصے میں یہ پہلا موقع تھا جب انگلینڈ نے کسی اسپنر کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔
آخری بار ایسا 1921 میں ہوا تھا جب جان کارنیش وائٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں
نئی گیند سے انگلینڈ کے لیے باؤلنگ کا آغاز کیا۔