کراچی ٹیسٹ: پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317رنز بنالیے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کرکٹ سیریز کے

کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دن

کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنا لیے۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق

اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا تاہم قومی ٹیم کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور

عبداللہ شفیق کو 12 کے مجموعی سکور پر اعجاز پٹیل نے سٹمپ کر دیا، انہوں نے 7 رنز بنائے۔ اننگز کھیلی۔

پاکستان کے آئوٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی شان مسعود تھے، شان مسعود بھی مچل بریسویل کی گیند پر

سٹمپ ہو گئے، وہ صرف 3 رنز بنا سکے ۔امام الحق بھی بریسویل کی گیند پر چھکا لگانے کی کوشش میں 24 رنز بنا

کر کیچ آئوٹ  ہوئے۔تین کھلاڑیوں کے جلد آٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور سعید شکیل نے ٹیم کے سکور کو آگے بڑھایا

تاہم جب ٹیم کا سکور 110 رنز تک پہنچا تو سعود شکیل 22 رنز بنانے کے بعد کیچ آئوٹ ہو گئے۔بابر اعظم نے ذمہ دارانہ

بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنا اور ٹیم کا سکور آگے بڑھایا اور سنچری مکمل کی جبکہ سرفراز احمد نے بھی

تقریبا 4 سال بعد ٹیم میں واپسی کے بعد پہلی اننگز میں ففٹی اسکور کی۔سرفراز احمد 86 رنز بنا کر اعجاز پٹیل کا شکار

بنے جب کہ اس وقت بابر اعظم 161 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور آغا سلمان 3 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، یہ نئی

سیریز ہے اور ہم پہلے سے بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ پاکستانی ٹیم میں 3

تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد کی 4 سال بعد پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے، میر حمزہ اور امام الحق

بھی ٹیم کا حصہ ہیں

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca