اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے فلمی کیرئیر کے 25ویں سال میں ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک سائن کر لی ہے۔
اداکارہ نے جون 2000 میں فلم ‘ریفیوجی سے ڈیبیو کیا اور اس کے بعد سے وہ مختلف اور منفرد کرداروں میں نظر آ رہی ہیں۔
مارچ 2024 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘کریو کی کامیابی کے بعد کرینہ اب ایک نئے اور بڑے پروجیکٹ کا حصہ بننے جا رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کرینہ کو پچھلے نو مہینوں میں کئی بڑے پین انڈیا پروجیکٹس کی پیشکش کی گئی تھی لیکن انہوں نے ایک ایسے پروجیکٹ کے لیے ہاں کر دی ہے جسے اگلے دو سالوں کی سب سے بڑی فلموں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ ایک ایسا کردار ہے جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں کیا، فلم کو ایک معروف اور کامیاب ہدایت کار نے ڈائریکٹ کیا ہے اور کرینہ نے کہانی سنتے ہی فوراً رضامندی ظاہر کردی۔
فلم کی شوٹنگ جنوری 2025 میں شروع ہوگی اور اداکارہ نے پورا سال اس پروجیکٹ کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فلم کی ریلیز 2026 میں متوقع ہے۔
55