کرناٹک انتخابات؛بی جے پی کو کانگریس کے ہاتھوں عبرتناک شکست

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ریاست کرناٹک کے انتخابات میں کانگریس نے انتہا پسند حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کو شکست دے دی۔

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک کی گئی ووٹوں کی گنتی کے مطابق کانگریس پارٹی نے کرناٹک میں 130 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے یا اسے ایک برتری حاصل ہے۔ جبکہ جے ڈی ایس پارٹی نے 22 سیٹیں جیتی ہیں۔

کرناٹک کی ریاستی اسمبلی 224 ارکان پر مشتمل ہے اور کسی بھی پارٹی کو وزیر اعلی کے لیے 113 نشستیں جیتنا ضروری ہیں۔ 130 سیٹیں جیتنے کے بعد اب کرناٹک کا وزیر اعلی کانگریس کا ہوگا اور کانگریس بغیر کسی اتحادی پارٹی کے ریاستی حکومت بنائے گی۔

کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کرناٹک میں انتخابی جیت کے بعد ایک بیان میں کہا کہ نفرت کا بازار بند ہو گیا ہے اور محبت کی دکان کھل گئی ہے۔ یہ کرناٹک کے عوام کی جیت ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرناٹک میں بی جے پی کے انتخابی جلسوں میں شرکت کی اور ہمیشہ کی طرح اپنی تقاریر میں پاکستان کے خلاف بول کر ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی جس میں انہیں منہ کی کھانی پڑی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔